الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان منعقد ہوا۔
26 نومبر بروز اتوار بمقام اقراء پبلک اسکول ڈھوک پراچہ سرائے خربوزہ میں منعقد میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
ماہر ڈاکٹر، چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔
میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں، مریضوں کا مفت ٹیسٹ اور دوا دی گئی، لیبارٹری کی سہولت بھی موجود تھی۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔



