دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 50 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

جہلم: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 50 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ٹیولپ ہوٹل کے قریب سرائے عالمگیر کا رہائشی 50 سالہ محمد جمیل ولد عبدالمجید دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی، غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے 50 سالہ شخص کی ڈیڈباڈی کو تلاش کر کے دریا سے نکال لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والا 50 سالہ شخص دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی کی طرف چلا گیا تھا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

Exit mobile version