سوہاوہ کے متعدد پرائمری سکولوں کی نجکاری کر دی گئی، اساتذہ سخت عدم تحفظ کا شکار

سوہاوہ/ پڑی درویزہ: تحصیل سوہاوہ کے کئی پرائمری سکولوں کی نجکاری کر دی گئی۔ اساتذہ سخت عدم تحفظ کا شکار، حکمران اشرافیہ کی عوام دشمن پالیسی کھل کر سامنے آگئی۔ اگر سرکاری اداروں سے کوئی مخلص ہے تو سرکاری ملازمین کے تمام بچوں کو سرکاری اداروںمیں تعلیم کے حصول کے لئے پابند کرنا ہو گا ۔ محنتی ، کم آمدنی والے عوام کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام دشمن نجکاری پالیسی کے نتیجے میں پورے پنجاب کی طرح تحصیل سوہاوہ کے کئی پرائمری سکولوں کی نجکاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔

محنت کش اور یومیہ آمدنی پر زندگی بسر کرنے والے عوام نے ایک دفعہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کو یاد کیا ہے جس نے اپنے بنیادی سوشلسٹ منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لے کر برابر تعلیم سب کے لئے کا خواب سچ کر دکھایا تھا۔

عوامی حلقوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن گزشتہ 43سالوں سے نجکاری کی اس عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ سرکاری اداروں کے بڑے چھوٹے سب ملازمین کو ایک سازش کے ذریعے فکری طور پرائیویٹ ادارروں کی طرف راغب کیا گیا ہے کہ آج تمام سرکاری ملازمین کے اپنے بچے ’’نام نہاد اچھے تعلیمی اداروں کے نام‘‘ پر پرائیویٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ملازمت یا دیگر سہولیات کے حوالے سے سرکاری شعبہ کو ترجیح دی جاتی ہے ۔

اس سلسلے میں علاقہ بھر سے یومیہ محنت پر زندگی گزارنے والے عوامی سماجی حلقوں نے شعبہ تعلیم کے پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ آج بھی سرکاری تعلیمی شعبہ سے مخلص ہیں تو ایسی سرکاری پالیسی منظور کی جائے کہ ہر سرکاری ملازم کو اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لئے سختی سے پابند کر دیا جائے۔

نیز ہر سرکاری ملازم سے ایک بیان حلفی تحریر کرایا جائے کہ وہ اپنے تمام بچوں کو واقعی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لئے ہر صورت داخل کرائے گا ۔ خلاف ورزی کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی کے احکامات بھی لازمی ہونے چاہیں۔

اس میں سب پہلے سرکاری تعلیمی اداروں کے ملازمین خصوصاً محترم و معزز اساتذہ کو محکمانہ طور پر پابند کیا جائے کہ تعلیمی سال کے آغاز پر سب سے پہلے وہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کریں اس کے بعدمعاشرہ کے ہر فرد کو سرکاری اداروں میں داخلہ کی دعوت کی مہم چلائیں گے ۔ پھر دیکھیں جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی مجبوریوں کے تحت آج انتظامی عہدوں پر موجو د ہے عوام میں پھر سے زندہ ہو جائے گی اورپبلک سرکاری تعلیم کو ادارے بند ہونے کی بجائے دن دگنی چوگنی ترقی کریں گے اور سرکاری ملازمین کا بھی خوب تحفظ ہو گا ۔

Exit mobile version