دینہ میں تیز رفتار کار نے شاہزور گاڑی کو ٹکر مار دی ، حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب جی ٹی روڈ دینہ پر ایک تیز رفتار کار نے سڑک پر کھڑی شاہزور گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 21 سالہ محمد شاکر سکنہ پننوال پنڈدادنخان، 45 سالہ محمد شبیر سکنہ پننوال پنڈدادنخان، 30 سالہ محمد کامران سکنہ چک جانی پنڈدادنخان اور 33 سالہ محمد کامران سکنہ مظفر آباد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
