جہلم میں منشیات فروش کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جہلم: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 462/24 بجرم CNSA 9 (1) 6D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ مجرم شہباز کو منشیات فروشی کے سنگین جرم میں 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرم شہباز کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو مؤثر طریقے سے ٹریس کیا اور گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مجرم کی گرفتاری اور مقدمے کی کامیاب پیروی پر اپنی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔



