دینہ: ایم این اے بلال اظہر کیانی نے دینہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا۔ راجہ لیاقت علی کی خصوصی کاوش سے دینہ کے مختلف علاقوں میں گلیوں اور سیوریج کے 3 کروڑ کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ایم این اے بلال اظہر کیانی ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، حمزہ کیانی اور راجہ علی کوآرڈینیٹر ایم این اے نے اقبال ٹاؤن، غازی ٹاؤن، لیاقت ٹاؤن، نئی آبادی کے لیے 3 کروڑ کا خصو صی فنڈ جاری کرواتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر راجہ لیاقت علی نے ترقیاتی کاموں کے آغاز سے پہلے خصوصی دعا کا اہتمام کروایا جس میں کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ علی، سابق کونسلر میاں عتیق، میاں سجاد سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، دعا کے بعد مین روڈ سے کام کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ علی نے کہا کہ یہ فنڈ ایم این اے بلال اظہر کیانی نے اپنے فنڈ سے علاقہ کے لیے 3کروڑ روپے جاری کروائے ہیں جس کی خصوصی کاوش راجہ لیاقت علی کی ہے۔ یہاں کی گلیاں ، محلے اور سیوریج جیسے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے۔
اس موقع پر راجہ لیاقت علی نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں۔ ایم این اے بلال اظہر کیانی ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، حمزہ کیانی اور راجہ علی جن کی کوششوں سے آج یہ منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے جا رہے ہیں۔
