جہلم سے سکردو جانے والے سیاحوں کی جیپ کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جیپ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پیراغیب سے بتایا جاتا ہے۔
