دینہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موہال کا 40 سالہ شخص جاں بحق

دینہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے نواحی علاقہ موہال کا 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں غلہ منڈی جی ٹی روڈ کے مقام پر تیز رفتار کار نے 40 سالہ راہگیر عرفان الحق ولد ریاض الحق کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے 40 سالہ عرفان الحق کا تعلق دینہ کے علاقہ موہال سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button