عرفان اسلم وڑائچ کے بڑے بھائی عمران وڑائچ وفات پا گئے

فرینکفرٹ:جرمنی کے شہر RegensBurg میں مقیم پاکستان اور یورپ کی ممتاز شخصیت عرفان اسلم وڑائچ کے بڑے بھائی عمران وڑائچ 57 سال کی عمر میں پاکستان میں وفات پا گئے۔
عرفان اسلم وڑائچ کی وفات پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عرفان اسلم اور عمران وڑائچ کی قومی اور عوامی خدمات کی وجہ سے نہ صرف علاقے میں بلکہ یورپ میں بھی انھیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پاکستانی کشمیری شخصیت ندیم خان نے عمران وڑائچ کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے بروز ہفتہ 7 اکتوبر کو بلال مسجد میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کیلئے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں دوست احباب نے کی۔
تعزیتی نشست میں پاکستان، کشمیر سمیت مسلم امہ کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔


