پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی، 700 ساشے گٹکا تلف

جہلم/دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروخت کرنے والے ٹی اسٹال سے 700 ساشے برآمد کر کے تلف کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے گٹکا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جہلم کی تحصیل دینہ کے مین بازار، پپل والی گلی میں واقع ایک ٹی اسٹال پر چھاپہ مارا، جہاں سے 700 ساشے گٹکا برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں گٹکا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، اس کے باوجود مذکورہ ٹی اسٹال کا مالک خفیہ طور پر گٹکا فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ سامان ضبط کیا جبکہ ٹی اسٹال کے مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مضرِ صحت اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Exit mobile version