منگلا پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 شراب سپلائرز گرفتار

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیل کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزمان شیر علی اور احتشام علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔
منگلا پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔



