جہلم میں سردی بڑھتے ہی موسمی بیماریوں کا شکار شہریوں کی تعداد میں اضافہ

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سردی بڑھنے سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو موسمی بیماریوں کے وار کا سامنا ہے جو نزلہ، زکام، گلے کی خرابی چھاتی کا انفیکشن اور دائمی نزلے میں مبتلا ہورہے ہیں، ٹھنڈ کی وجہ سے بخار اور جسم درد کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی اوپی ڈی وارڈوں میں مریضوں کا رش روزانہ کامعمول بنتاجارہا ہے جو ڈاکٹرز کو چیک اپ کراتے ہیں اور جن کاعلاج معالجہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

موسمی بیماریوں کے متعلق طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ اس وقت خشک سردی کا موسم ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹھنڈ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہریوں کو چاہئے وہ خشک سردی کے موسم میں بہت احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ٹھنڈ سے بچائیں۔ گرم کپڑے پہنیں، سوپ، کافی چائے، قہوہ اور سبز چائے کااستعمال کریں۔ پینے کا پانی کو ابال کر استعمال کریں، زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے پر ہیز کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button