کھیوڑہ: حکومت نے متعدد بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں مگر کھیوڑہ سے پنڈدادنخان 5کلومیٹر کا کرایہ ایک سو روپے لیا جا رہا ہے، ٹرانسپوٹروں کی من مانیاں عروج پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ کرایہ کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے پنڈدادنخان کا فاصلہ پانچ کلومیٹر ہے اور کرایہ ایک سو روپے وصول کیا جا رہا ہے، حکومت کی طرف سے تقریباً چار پانچ بار پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹ میں واضع کمی کی گئی مگر افسوس ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے ٹرانسپورٹروں سے کرایے کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ سے پنڈدادنخان کا فاصلہ پانچ کلومیٹر ہے اور کرایہ کم سے کم پچاس روپے ہونا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کرایہ کم کروانے کے احکامات جاری کریں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہوسکیں۔