دینہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 23 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: منشیات فروشی کے دو مقدمات کا فیصلہ، مجرم وقاص عارف کو مجموعی طور پر 23 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے جہلم کی تحصیل دینہ کے تھانہ منگلا کینٹ کے دو الگ الگ منشیات کے مقدمات نمبر 61/23 اور 62/23 کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم وقاص عارف کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 23 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مقدمہ نمبر 62/23 بجرم CNSA 9(i) 3D میں عدالت نے مجرم وقاص عارف کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مقدمہ نمبر 61/23 بجرم CNSA 9(1) 3C میں 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے سنگین جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، مکمل شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا، اور مقدمات کی مؤثر پیروی کی، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سخت سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کامیاب تفتیش اور عدالت میں مؤثر پیروی پر انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی اور ان کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button