جہلم کو ایک ماڈل اور خوبصورت ضلع بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “خوبصورت پنجاب” ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شہر کے مختلف چوکوں کی ری ماڈلنگ، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور سڑکوں کے کنارے شجرکاری کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام بیوٹیفیکیشن منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا بھی ان کا بنیادی ہدف ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انجینئرز اور پی ایچ اے کے عملے کو ترقیاتی کاموں کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا معیار پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں پودوں کی باقاعدہ آبیاری، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور چوکوں میں نصب لائٹنگ سسٹم کو مستقل بنیادوں پر فعال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جہلم کو ایک ماڈل، سرسبز اور خوبصورت ضلع بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ سرکاری املاک اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر شہر کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button