پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے پولیس ملازمین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی ہدایت پر منعقدہ اس فلاحی سرگرمی کا اہتمام تاجر ویلفیئر فاؤنڈیشن ہسپتال، روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان اور شفاء نور فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔
کیمپ میں پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
فری میڈیکل کیمپ میں سی ای او TWF ہسپتال ساجد حسن بٹ اور ان کی ٹیم، ڈائریکٹر نور فاؤنڈیشن ڈاکٹر زاہد احمد، ڈاکٹر محسن عباس، ڈاکٹر ایمان مقصود، ڈاکٹر آمنہ صدیق، ڈاکٹر محمد علی اور پولیس لائن ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ابوبکر سمیت دیگر عملہ شریک ہوا۔
تقریب کے اختتام پر ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم نے تمام شریک ڈاکٹروں اور طبی ٹیموں کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے، پولیس فورس کے جوانوں اور ان کے خاندانوں کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اخلاقی و پیشہ ورانہ فریضہ ہے۔



