شاہ سفیر ؒ کا 394واں سالانہ عرس 15 اپریل سے شروع ہو گا

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ شاہ سفیر المعروف میانہ موہڑہ، تحصیل سوہاوہ میں عظیم صوفی بزرگ امام العارفین سید شاہ سفیر رحمۃ اللہ علیہ کا 394واں سالانہ تین روزہ عرس 15 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، جس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

عرس کی تقریبات 15، 16 اور 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔ عرس کا باقاعدہ آغاز 15 اپریل سہ پہر 4 بجے مزار پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی سے ہوگا۔

پہلے روز نماز عشاء کے بعد عالمی شہرت یافتہ قوال استاد رفاقت علی اور ان کے ہمنوا محفلِ سماع میں روح پرور قوالی پیش کریں گے، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

دوسرے روز 16 اپریل کو دعائیہ تقریب منعقد ہوگی، جس میں حاجی پیر سید فاضل بھیرہ شریف کی قیادت میں خصوصی دعا کی جائے گی جبکہ علامہ پروفیسر سید وجاہت علی شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر نعت خوانی کی محفل بھی سجائی جائے گی۔

تیسرے اور آخری روز 17 اپریل بروز جمعہ فاضل بھیرہ شریف مولانا مناظر ندیم (امام مسجد شاہ سفیر) خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ اختتامی تقریب بیل دوڑ ’’کراہ‘‘ کے ساتھ منعقد ہوگی۔

عرس کے موقع پر روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں مگدربازی، نیزہ بازی اور کبڈی شامل ہیں، جو ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کا خاص حصہ ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق اختتامی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت متوقع ہے، جبکہ عرس میں دور دراز علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button