پنڈدادنخان: تھانہ للِہ کے نواحی گاؤں لنگر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، مبینہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ کے نواحی گاؤں لنگر میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ سے ارشد نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ نواحی گاؤں لنگر کے رہائشی ارشد کا نوشیراون وسیم وغیرہ سے زمین کا تنازعہ تھا جس کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مبینہ فائرنگ سے زخمی نوجوان ارشد کو ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
