سوہاوہ کے پہاڑی سلسلہ میں چار مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، ڈیڑھ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر 9 ٹیموں نے قابو پا لیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جہلم اپڈیٹس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے بھت مست پہاڑی سلسلہ میں ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقہ میں چار مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جنگل میں لگی جھاڑیوں میں آگ لگی تھی اور ڈیڑھ کلومیٹر کے زائد کا ایریا متاثر ہوا۔ آگ سے متاثرہ مقامات پر 9 فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آگ چار مختلف مقامات پر لگنے کی وجہ سے فائر بیٹرز کو آگ بجھانے کے عمل میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ خشک گھاس اور جھاڑیاں ہونے کی وجہ سے آگ کا پھیلاؤ زیادہ ہو گیا تھا جبکہ آگ بجھانے والی گاڑیاں پہاڑی علاقے میں نہیں پہنچ سکتی تھیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، محکمہ مال کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ ریسکیو فائر فائٹرز کی مدد کے لیے تحصیل انتظامیہ نے درجن سے زائد مزدوروں کا انتظام بھی کیا جبکہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر بھی موقع پر موجود تھے۔
