پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے ہسپتال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجے کے انتظامات اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی بروقت رہنمائی اور انہیں معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت اور بہتر سروس ڈیلیوری کو ترجیح دی جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
