پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پانچ مرد اور تین خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ٹیم نے جسم فروشی کے اڈے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 مردوں اور 3 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد حسنین، عمران لطیف، وسیم اقبال، جہانگیر بلوچ، محمد رمضان، کوثر پروین، مقدس زہرہ اور شمیم اختر شامل ہیں، ملزمان جسم فروشی کے مکروہ اور حرام دھندے میں ملوث ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں استعمال ہونے والی رقم 45 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جسم فروشی جیسے حرام اور غلیظ دھندے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
