ڈپٹی کمشنر جہلم کا دورہ پنڈدادنخان، وراثتی انتقالات بارے شکایات پر برہمی کا اظہار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ، پنڈدادنخان محکمہ مال کے افسران و پٹواریان سے ملاقات، وراثتی انتقالات بارے شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے پنڈدادنخان کے دورہ کے دوران ریونیو سٹاف سے ملاقات کی جس میں ڈی سی جہلم نے ریکارڈ کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ لی۔

شہریوں کی جانب سے وراثتی انتقالات بارے مسلسل تاخیر کی شکایات پر ڈی سی جہلم نے سخت برہمی کاا ظہار کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ مال پنڈدادنخان کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، شہری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ ریونیو سٹاف ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار اور پٹواریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جن شہریوں کے انتقالات یا دیگر کام رکے ہوئے ہیں ان کو تین دن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ مجھے ارسال کریں، اپنی ڈیوٹی درست طریقے سے سرانجام نہ دینے والے افسران کو ضلع میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

Exit mobile version