پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنےاور ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان فیصل عرفات اور منیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے رائفل کلاشنکوف، 6 عدد میگزینز معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



