پنڈدادنخان: عوامی مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کرنے سے بڑی ذمہ داری کوئی نہیں، ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو عوامی شکایات پر بغیر کسی تاخیر کے ایکشن لینا چاہئے تاکہ دور دراز سے آنے والے سائلین کو ریلیف دیا جا سکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر پنڈدادنخان میں شہریوں کی شکایات سننے اور ان پر احکامات جاری کرنے کے بعد کہی۔ تحصیل پنڈدادنخان سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین دورے کا سن کر اپنی مختلف شکایات لے کر اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچے تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے فرداً فرداً سب سائلین کی شکایات سن کر متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ان کو حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی یقین دہانی کروائی۔
