ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم کا جونیئر ماڈل سکول کا دورہ، تعمیراتی کام اور نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر کا جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ، تعمیراتی کام اور نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سکول میں جاری تعمیراتی و آرائشی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ہدایات دیں۔

اے ڈی سی جی صبا سحر نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں بارے مختلف سوالات کئے اور ان کی علم فہمی کوچیک کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طالبات کو نہ صرف بہترین علم فراہم کریں بلکہ ان کی کردار سازی اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تربیت بھی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button