جہلم میں عدالت کا منشیات فروش کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم: منشیات کے مقدمہ نمبر 25/24 بجرم CNSA 9(1) 3D تھانہ کالا گجراں کا فیصلہ سناتے ہوئے معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم منظر حسین کو 10 سال قید با مشقت اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو جدید سائنسی طریقہ کار کے تحت ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔



