دینہ: معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق چیئرمین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں چھنی گجراں تحصیل دینہ میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم عرصہ دراز سے علاقائی سیاست اور عوامی خدمت سے وابستہ رہے اور ایک مخلص، عوام دوست اور ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کی خدمات کو اہلِ علاقہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھیں گے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل 23 فروری بروز سوموار دن دو بجے (2:00) چھنی گجراں کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
