دینہ کے نوجوان نے وزن اٹھانے کا ریکارڈ توڑ کر کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر لیا

7
گلاسگو: دینہ کے نوجوان نے وزن اٹھانے کا ریکارڈ توڑ کر کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر لیا
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عیسیٰ نے اسکاٹش میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 2026 میں کینیڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سماجی شخصیت چوہدری جابر کے نواسے عیسیٰ نے اسکاٹش جونیئر اسکواٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اسکاٹش میں سابقہ ریکارڈ 227 اعشاریہ 5 کلوگرام کو توڑتے ہوئے 240 اعشاریہ 5 کلوگرام وزن اٹھایا، جو اب تک اسکاٹش میں سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا ریکارڈ ہے۔
اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں عیسیٰ کو 2026 میں کینیڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، لیکن اہم یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو پہچانا جائے اور اسے نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ عیسیٰ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔



