جہلم میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

جہلم میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں کرسچن کالونی کے رہائشی 22 سالہ داؤد کو نامعلوم افراد نے دریائے جہلم کے قریب بیلٹ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنی والدہ کو سول ہسپتال ڈیوٹی پر چھوڑ کر غائب ہو گیا تھا،مقتول کے پاس موٹرسائیکل بھی تھا جو غائب ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی شروع کر کے شواہد اکھٹے کئے جارہے۔ ڈکیتی ہے یا ٹارگٹ کلنگ اس بارے تحقیقات کی جارہی ہے۔



