پنڈدادنخان میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث شاکا گینگ کے تین کارندے گرفتار

پنڈدادنخان میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث شاکا گینگ کے تین کارندوں کو للِہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ اور تھانہ للِہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث شاکا گینگ کے تین ملزمان اشفاق، صفدر اور امیر کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے مال مسروقہ رقم 1 لاکھ 10 ہزار روپے، چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 3 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button