جہلم: ملک محمد اکرم بلیک برن برطانیہ اور ملک محمد صادق حال مقیم برطانیہ نے اپنے آبائی گاؤں جانے والی سڑک کی مرمت اپنی مدد آپ کے تحت کروا دی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک محمد اکرم بلیک برن برطانیہ اور ملک محمد صادق حال مقیم برطانیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آبائی گاؤں جنڈیلہ رکھرانواں جانے والی سڑک کافی خراب تھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ دیار غیر میں بسنے والے ملک محمد اکرم بلیک برن برطانیہ اور ملک محمد صادق حال مقیم برطانیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی گرہ سے خرچ کر کے اپنے آبائی گاؤں جنڈیلہ رکھرانواں جانے والی سڑک کو مرمت کروا دیا۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کے لوگوں کو آسانیاں میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اہل علاقہ کے لوگوں کو اس سڑک کی مرمت سے قبل بہت دشواری کا سامنا تھا اب اس سڑک سے گزرنے والے آسانی سے اپنا سفر کر سکے گے۔
ملک محمد صادق حال مقیم برطانیہ نے اس سے قبل بھی اپنے آبائی گاؤں جانے والی سڑک اپنی گرہ سے خرچ کر کے تعمیر کروائی اور اپنے گاؤں کے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے کمرہ جات بھی تعمیر کروائے۔ جہلم شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سائن بورڈ پودے فٹ پاتھ و دیگر سماجی خدمات انجام دی جس کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
