2
دینہ: جماعت اسلامی دینہ کا ماہانہ اجتماع ارکان کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں دینہ کے نئے سیشن کے لیے تنظیم سازی کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی سٹی دینہ مظاہر السلام نے ساتھیوں کی مشاورت سے نائب امیر شہر کے لیے حاجی ارشد صاحب کو مقرر کیا اور قیم شہر راشد افتخار کو مقرر کیا گیا ۔
اس کے علاؤہ درس و تدریس کے شعبہ کی ذمہ داری قمر دلشاد، اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری سید خرم شاہ، شعبہ بیت المال کی ذمہ داری ظہور شاہد اور قاری ظفر، پروگرامات کے انتظامات اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری غلام عباس اور جمال احمد بٹر، لائبریری اور لٹریچر کے انچارج عاصم جہانگیر، شعبہ خدمت خلق دینہ کی ذمہ داری فیصل فاروق اور جے آئی یوتھ دینہ کے صدر کی ذمہ داری راجہ عمر کے سپرد کی گئی ۔
پروگرام میں 28 دسمبر کو ہونے والے غزہ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری بھی موجود تھے۔ انہوں نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے استقامت کے لیے دعا بھی کی ۔
