دینہ میں شادی شدہ خاتون سے گن پوائنٹ پر گینگ ریپ، دوکاندار اور اس کا ساتھی گرفتار

دینہ میں شادی شدہ خاتون سے گن پوائنٹ پر گینگ ریپ، پولیس نے دوکاندار اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شادی شدہ خاتون کو اسلحے کے زور پر مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نہ صرف خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے بلکہ اس دوران نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے تھے تاکہ متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی ایک مقامی دکاندار سے جان پہچان تھی جو اکثر سودا سلف یا گھریلو ضروریات کے لیے خاتون کے گھر آتا جاتا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل ملزم دکاندار اپنے ایک دوست کے ہمراہ متاثرہ خاتون کے گھر زبردستی داخل ہوا۔ اسلحے کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کا دوست اس سارے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔

@jhelumupdates 🚨 جہلم: دینہ میں خاتون کے ساتھ ظلم کی انتہا… گن پوائنٹ پر گینگ ر.ی.پ اور ویڈیوز سے بلیک میل 😢 #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان نے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور ہر مہینے 25 سے 30 ہزار روپے وصول کرنے لگے۔ یہ سلسلہ مستقل طور پر جاری رہا جبکہ دونوں ملزمان بار بار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے اور مزید ویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔ ملزمان نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر نہ صرف خاتون کو خوفزدہ کیا بلکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو بیرون ملک فون کر کے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔ رقم نہ دینے کی صورت میں ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ان کے قبضے سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرنا باقی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button