جہلم میں قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

جہلم: پولیس نے قتل کے ایک سنگین مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، جو واردات میں استعمال ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کی صورت میں عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button