سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول تلیکہ میں رنگارنگ سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول تلیکہ میں رنگارنگ سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد، علی حسین ایریاکوآرڈینیٹر PSSP مسلم ہینڈزایریاآفس گوجرخان، افضال ندیم کلسٹرکوآرڈینٹر سوہاوہ ٹو، عمرانہ کوثرسٹاراسلامک سکول بڑاگواہ کی بطور مہمان شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام چلنے والے سرکاری سکولوں میں سالانہ رزلٹ جاری کردیاگیا، اسی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول تلیکہ ناصر خان بڑاگواہ میں بھی سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ اور شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی علی حسین ایریاکوآرڈینیٹر PSSP مسلم ہینڈزایریاآفس گوجرخان، افضال ندیم کلسٹرکوآرڈینیٹر سوہاوہ ٹو، عمرانہ کوثرسٹاراسلامک سکول بڑاگواہ تھیں۔ اسکے علاوہ تقریب میں بچوں کے والدین،علاقے کی سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیاگیا۔ اس تقریب میں ننھے منے بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے تمام مہمانوں کے ویلکم کیا۔ اس کے علاوہ دیگرکلاسسز کے طلبہ و طالبات نے فلسطین، پاکستان کے کلچر، پاک آرمی پر ٹیبلوپیش کرکے سب کوحیران کردیا۔
ٹیبلوز میں شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ مہمانوں، میڈیانمائندگان، بچوں کے والدین نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرعلی حسین نے کامیاب تقریب منعقد کرانے پر سکول پرنسپل کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
علی حسین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ضلع بھرمیں گورنمنٹ کے 50سے زائد سکولز مسلم ہینڈز چلارہاہے جس میں تمام طرح ایکٹیویٹی پرائیویٹ سکولوں کی طرح کرائی جاتی ہے۔ مسلم ہینڈز50ہزار سے زائد غریب یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کررہاہے، اس کے علاوہ پانی کے مسائل کے حل اور صحت پر بھی کام کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام منعقد اور کامیاب کرانے پر والدین ٹیچرز کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔ ان شاء اللہ یہی بچے آنےوالے وقت میں افسر بنیں گے، آج انہوں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔



