جہلم جیل میں چرس اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید بیٹے سے ملاقات کیلئے آنے والے سوات کی تحصیل بحرین کے رہائشی نور الحق ولد شاہ زادہ سے دوران تلاشی جیب سے چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم جیل میں اپنے بیٹے سیف اللہ ولد نور الحق سے ملاقات کے لئے آیا تھا جو ایک مقدمے میں پابند سلاسل ہے۔
پولیس نے ملزم کو تھانہ سول لائن منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔



