امریکا میں شہدائے پاکستان کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اوور سیزپاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ نے امریکا میں شہدا پاکستان کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ ہفتے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ نے امریکا میں شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی صدر طاہرہ دین نے کی۔ تقریب میں موجود خواتین نے پاک فوج اور شہداء پاکستان کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی صدر طاہرہ دین نے کہا کہ میرے ملک کے شہدا ہماری شان ہیں اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا شہدا مٹی کی حرمت کی خاطر جانوں کے نذرانے دیتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بغیر ملک کی سلامتی اور بقا کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button