اپنی چھت اپناگھر منصوبہ،ضلع جہلم کے لئے سب سے کم کوٹہ مختص

جہلم: پنجاب حکومت کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت ہر ضلع کا کوٹہ مختص کر دیا گیا، ابتدائی طور پر پنجاب بھر سے 17500 افراد سکیم سے مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے افتتاح کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں گھروں کی تقسیم سے متعلق کوٹہ مختص کر دیا گیا،سب سے زیادہ کوٹہ لاہور کو دے دیا گیا،1690 افراد مستفید ہو سکیں گے ،سب سے کم کوٹہ 225 ضلع جہلم کو ملا.
پہلے مرحلے کے کوٹہ کے مطابق بھکر میں 283 ،لیہ 366 ،میانوالی 307،مظفرگڑھ 714، چنیوٹ 313 ،فیصل آباد 851 ،جھنگ 451 ،سرگودھا 520،ٹوبہ ٹیک سنگھ 376،گوجرانوالہ 657 ،حافظ آباد 302 ،قصور 484 ،ننکانہ 314 ،اوکاڑہ 418 ،پتو کی 401 ،شیخوپورہ 512 ،سیالکوٹ 570 اور ضلع خوشاب میں 243 افراد اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ سے مستفید ہو سکیں گے۔
اٹک 287 ،چکوال 263 ،گجرات 466 ، منڈی بہاؤالدین 358 ،راولپنڈی 600 ،بہاولنگر 454، بہاولپور 517،رحیم یار خان 714 ،ڈی جی خان 498 ،خانیوال 458، لودھراں 380 ،ملتان 726 ،راجن پور 368 ،ساہیوال 443 ،وہاڑی میں 517 افراد اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ سے مستفید ہو سکیں گے۔
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا ) کو ان کی گھروں کی تعمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔



