دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کئی سال سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم 2017 سے قتل کے مقدمہ میں تھانہ دینہ کو مطلوب تھا اور طویل عرصے سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوشی اختیار کیے ہوئے تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اسے جلد عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔



