عیدالاضحیٰ؛ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے عید کے اجتماعات کا دورہ کیا، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی چیک کی اور پولس افسران کی خیریت دریافت کی۔
ڈی پی او جہلم نے امام بارگاہ امامیہ اور دیگر اجتماعات کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا، ڈی پی او جہلم نے پکٹس پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی چیک کیا اور ملاقات کی۔
عید کے موقع پر بہترین ڈیوٹیز سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی، پولیس فورس عیدالاضحیٰ کے دن بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائنز میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران و جوانوں سے عید ملی اور مبارکباد دی۔
ڈی پی او جہلم نے یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا فرمائی جبکہ پولیس لائنز میں جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان ہماری فیملی ہیں ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا فرض ہے۔



