پڑی درویزہ: آنحضور ﷺ ، محسن انسانیت میلاد پاک کے قبل ، دوران حیات مقدس اور پردہ فرمانے کے بعد بھی پوری کائنات کے لئے وسیلہ تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار نواحی علاقہ پرانہ کوٹ کی جامع مسجد میں گیارہ روز سے جاری محافل میلاد سے گیارہویں محفل میلاد سے خطیب جامع مسجد حافظ وقاص جاوید قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کیا ۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم ڈاکٹر محمد سلیم اعوان، نعت خواں راجہ محمد تنویر چشتی، عامر علی حسینی اور مقامی صحافی کالم نگار پروفیسر افتخار محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے آج کے دن کے عنوان ’’وسیلہ محمدﷺ ‘‘ کے ثبوت کے طور بہت سی قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ پیش کیں ۔ دوران خطاب کئی ایسے واقعات پیش کیے کہ جن سے عبادت ، ریاضت اور دعا کی قبولیت کے لئے انبیاء صالحین اور خصوصاً وجہ تخلیق کائنات محسن انسانیت حضور نبی رحمت ﷺ کا وسیلہ واضح طور ثابت ہوتا ہے ۔
وقاص جاویدقادری کے خطاب سے قبل ننھے عاشقان رسول ﷺ ، عطائے مرتضیٰ ، محمد حاشر ، حافظ محمد علی ، عامر علی حسینی ، اور راجہ تنویر چشتی نے گلہائے عقیدت سے محفل کو محظوظ کیا ۔
واضح رہے کہ محافل میلاد پاک کا یہ سلسلہ اس مسجد میں گزشتہ دس روز سے جاری ہے گزشتہ رات گیارہویں محفل تھی۔ ہر یومیہ محفل کو وڈیو کیمرے میں محفوظ کرنے کے فرائض تحریک منہاج القرآن یونین کونسل پھلڑے سیداں تحصیل سوہاوہ کے میڈیا کوارڈینیٹر شیخ نوخیز جاوید نے انجام دیے ۔
