پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، گجرات پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گجرات پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ضلع گجرات پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ناجائز 30 بور پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کرکے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ضلع گجرات میں موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قانون شکن عنصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔



