دینہ میں پولیس کا سرچ آپریشن، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر مالک مکان اور کرایہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور مقامات کی چیکنگ کی، جہاں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی سامنے آئی۔ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 2 افراد کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داری کو لازمی رجسٹر کروائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

Exit mobile version