جہلم پولیس میں محکمانہ احتساب کا سلسلہ جاری، غفلت و لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر 6 اہلکار معطل، ایک ملازم ڈسمس فرام سروس

جہلم پولیس میں محکمانہ احتساب کے تحت فرائض منصبی میں غفلت و لاپرواہی، عوامی خدمت کی فراہمی میں کوتاہی اور مسلسل غیر حاضری پر 5 پولیس اہلکاروں اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار کو ڈسمس فرام سروس کر دیا گیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے محکمانہ کارروائی کے حوالے سے کہا کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت اور بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ فرائض میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا۔



