جہلم میں افغان شہری کو پناہ دینے والا ایک اور ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو غیر قانونی پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم کے خلاف کرایہ داری کا اندارج نہ کروانے اور افغان باشندے کو پناہ دینے پر ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، لیکن غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو ضلع جہلم میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



