فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم کرنا ہے۔ ڈی پی او جہلم

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جہلم میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ڈی پی او آفس جہلم میں فرینڈز آف پولیس سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کالج جہلم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت ڈی پی او آفس جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں پنجاب کالج جہلم کے طلباء و طالبات اوراساتذہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ سیمینار میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جہلم میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز،اس تناظر میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ڈی پی او آفس جہلم میں فرینڈز آف پولیس سیمینارکا انعقاد،پنجاب کالج جہلم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی شرکت، pic.twitter.com/kpylvPxvX5
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 28, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پولیس ورکنگ سے روشناس کراتے ہوئے پولیس لائنز، تھانہ جات، فرنٹ ڈیسک،پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکزاور میثاق سینٹر کی عوامی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے تما م افراد کوفرینڈز آف پولیس پروگرام کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان پولیس سروسز سے آگاہی حاصل کر کے معاشرہ میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کرادار ادا کرتے ہوئے اس متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام پولیس کے سافٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔
سیمینار کے اختتام پرطلبا ء و طالبات اوردیگر شرکاء کو فرینڈز آف پولیس پروگرام میں انرول کر کے ان کو بیج لگائے گئے۔
بعدازاں شرکاء کو یادگار شہداء پر لے کر جایا گیا جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی گئی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جہلم میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز،اس تناظر میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ڈی پی او آفس جہلم میں فرینڈز آف پولیس سیمینارکا انعقاد،پنجاب کالج جہلم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی شرکت، pic.twitter.com/kpylvPxvX5
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 28, 2023
سیمینار کے شرکاء کوتھانہ سول لائینز کا مطالعاتی دورہ کروانے کے بعدجہلم میں قائم پولیس خدمت مرکز ، ٹرانسجینڈر سنٹراور پولیس میثاق سینٹر کا وزٹ کروایا گیا اور ان مراکز کی ورکنگ کے متعلق مفصل آگاہی فراہم کرتے ہوئے جاری خدمات پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔
طلباء و طالبات اوردیگر شرکاء کے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے گئے جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیس کی جانب سے اقلیتوں،ٹرانسجینڈرز و ونر ایبل طبقات اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔
شرکاء نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس کے فورم سے عوام الناس میں اچھا پیغام جائے گا اور پولیس کے احسن اقدامات کے بارے میں آگاہی پہنچے گی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرناہے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے جبکہ عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروٖٖغ دینا ہے، اس سلسلے میں پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ جو شہری اس پروگرام میں انرول ہونا چاہتے ہیں وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔



