جہلم میں گرمی کی شدت کے ساتھ برف کی قلت، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

جہلم میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی برف کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث متعدد برف کے کارخانے بند ہونے سے برف کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عید کے دنوں میں زیادہ تر شہریوں نے فریج اور ڈی فریزر گوشت سے بھر رکھے ہیں، جس کے باعث گھروں میں برف کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ برف کی طلب میں غیر معمولی اضافے کو موقع غنیمت جانتے ہوئے برف فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، اور اب 50 روپے سے کم برف فروخت کرنے سے صاف انکار کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برف فروش ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور معمولی مقدار میں برف بھی مہنگے داموں بیچ رہے ہیں، جس سے خاص طور پر محنت کش اور دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برف کے کئی کارخانے تاحال عید تعطیلات کے باعث بند ہیں، جس کی وجہ سے برف کی رسد مزید متاثر ہوئی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر برف فروشوں کے خلاف کارروائی کرے اور برف کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام آدمی گرمی اور مہنگائی کے دوہرے عذاب سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button