مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا سول اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے جہلم کے سول اسپتال (ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال) جہلم کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر میاں مظہر حیات، اے ایم ایس ڈاکٹر شکیل، اے ایم ایس ڈاکٹر شمع اور این ایم ایس ٹیم بھی موجود تھی۔

وفد نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، آئی سی یو، سی سی یو، جنرل وارڈز اور ڈائلیسز یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مشیر اعلیٰ اور دیگر معزز مہمانوں نے اسپتال انتظامیہ اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے معزز مہمانوں کو درپیش مسائل خصوصاً ادویات کے محدود بجٹ، وسائل کی کمی اور دیگر چیلنجز کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے یقین دلایا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button