ضلع جہلم ہر لحاظ سے اہم حیثیت کا حامل ہے، عوامی مسائل حل کریں گے، کمشنر انجینئر عامر خٹک

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت، ڈی سی جہلم کی ضلع جہلم پر جنرل بریفنگ، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام اقدامات کر نے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈی سی راولپنڈی حسن چٹھہ اور دیگر اعلی حکام بھی تھے۔

کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کی جغرافیائی، سیاسی، معاشرتی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کا تعارف بھی کروایا گیا۔

کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع جہلم ہر لحاظ سے اہم حیثیت کا حامل ہے، آج کے دورہ کا مقصد ضلعی انتظامیہ سے تعارف اور ضلع کی تعمیر وترقی کے اقدامات سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور روز مرہ کے انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانا ہے، عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام افسران مکمل طور پر فعال رہیں۔

Exit mobile version