ضلع جہلم میں لیبر ڈیپارٹمنٹ محنت کشوں کو اجرت دلوانے میں ناکام

جہلم: محکمہ لیبر کے ذمہ داران محنت کشوں کو اجرت دلوانے میں ناکام، مالکان محنت کشوں کو آٹے میں نمک برابر اجرت ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب نے صنعتی و تجارتی اداروں دکانوں ، کارخانوں ، بھٹہ خشت ، تمام پرائیویٹ ہسپتالوں اور پرائیویٹ سکولز میں غیر ہنر مند ملازمین کی یکم جولائی سے مقرر کردہ 8 گھنٹوں کی کم از کم یومیہ اجرت 1423 جبکہ 26 دنوں کی اجرت مبلغ 37 ہزار روپے پر عمل درآمد کیلئے خصوصی مہم شروع نہیں کی ۔
اس سلسلے میں محکمہ لیبر نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ محکمہ لیبر ضلع جہلم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے سیکرٹری لیبر سے نوٹس لینے اور فرض شناس ایماندار افسران و ملازمین تعینات کرنے کامطالبہ کیاہے۔



